جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، قالیباف

Rate this item
(0 votes)
جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، قالیباف

 ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور صہیونی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز کو کھولنا ممکن نہیں ہو گا۔  

انہوں نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں امریکہ کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی میں توسیع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مکمل جنگ بندی اس وقت ہی معنی رکھتی ہے جب محاصرہ اور عالمی اقتصاد کو یرغمال بنانے کا سلسلہ بند ہو، اور صہیونی حکومت ہر محاذ پر جارحیت روک دے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فوجی حملوں کے ذریعے مقاصد حاصل نہیں کیے جاسکتے۔ طاقت آزمائی کے بجائے ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہی واحد راستہ ہے۔

Read 16 times