ایران نے 5 علاقائی ممالک سے تاوان جنگ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا

Rate this item
(0 votes)
ایران نے 5 علاقائی ممالک سے تاوان جنگ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا

امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کے صدر نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بحرین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن عالمی سطح کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بندی کریں جن میں حملہ آوروں کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دینا اور بعض صورتوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غیر قانونی حملوں میں حصہ لینا بھی شامل ہے۔

خط میں آيا ہے کہ مذکورہ ملکوں کے یہ اقدامات 14 دسمبر 1974 کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 3314 (29ویں اجلاس) خلاف ورزی  شمار ہوتے ہیں۔ 

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کے خط میں آيا ہے کہ مذکورہ پانچوں ممالک نے عالمی سطح کے غلط اقدامات کے ذریعے ایران کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پامال کیا ہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔لہذا ان ممالک پر یہ بین الاقوامی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایران کو پہنچنے والے مادی اور اخلاقی نقصانات کو مکمل تاوان ادا کریں۔

Read 13 times