سوره الفجر

Rate this item
(1 Vote)
سوره الفجر

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ


عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے


﴿1﴾ وَالْفَجْرِ
(1) قسم ہے فجر کی


﴿2﴾ وَلَيَالٍ عَشْرٍ
(2) اور دس راتوں کی


﴿3﴾ وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ
(3) اور جفت و طاق کی


﴿4﴾ وَاللَّيْلِ إِذَا يَسْرِ 
(4) اور رات کی جب وہ جانے لگے


﴿5﴾ هَلْ فِي ذَلِكَ قَسَمٌ لِّذِي حِجْرٍ 
(5) بے شک ان چیزوں میں قسم ہے صاحبِ عقل کے لئے


﴿6﴾ أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
(6) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے قوم عاد کے ساتھ کیا کیا ہے


﴿7﴾ إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ
(7) ستون والے ارم والے


﴿8﴾ الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ
(8) جس کا مثل دوسرے شہروں میں نہیں پیدا ہوا ہے


﴿9﴾ وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ 
(9) اور ثمود کے ساتھ جو وادی میں پتھر تراش کر مکان بناتے تھے


﴿10﴾ وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ
(10) اور میخوں والے فرعون کے ساتھ


﴿11﴾ الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِ
(11) جن لوگوں نے شہروں میں سرکشی پھیلائی


﴿12﴾ فَأَكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَ
(12) اور خوب فساد کیا


﴿13﴾ فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ
(13) تو پھر خدا نے ان پر عذاب کے کوڑے برسادیئے


﴿14﴾ إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ 
(14) بے شک تمہارا پروردگار ظالموں کی تاک میں ہے


﴿15﴾ فَأَمَّا الْإِنسَانُ إِذَا مَا ابْتَلَاهُ رَبُّهُ فَأَكْرَمَهُ وَنَعَّمَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَكْرَمَنِ
(15) لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب خدا نے اس کو اس طرح آزمایا کہ عزّت اور نعمت دے دی تو کہنے لگا کہ میرے رب نے مجھے باعزّت بنایا ہے

﴿16﴾ وَأَمَّا إِذَا مَا ابْتَلَاهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَهَانَنِ
(16) اور جب آزمائش کے لئے روزی کو تنگ کردیا تو کہنے لگا کہ میرے پروردگار نے میری توہین کی ہے


﴿17﴾ كَلَّا بَل لَّا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ 
(17) ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ تم یتیموں کا احترام نہیں کرتے ہو


﴿18﴾ وَلَا تَحَاضُّونَ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ
(18) اور لوگوں کو مسکینوں کے کھانے پر آمادہ نہیں کرتے ہو


﴿19﴾ وَتَأْكُلُونَ التُّرَاثَ أَكْلًا لَّمًّا
(19) اور میراث کے مال کو اکٹھا کرکے حلال و حرام سب کھا جاتے ہو


﴿20﴾ وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا
(20) اور مال دنیا کو بہت دوست رکھتے ہو


﴿21﴾ كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا
(21) یاد رکھو کہ جب زمین کو ریزہ ریزہ کردیا جائے گا


﴿22﴾ وَجَاء رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا
(22) اور تمہارے پروردگار کا حکم اور فرشتے صف در صف آجائیں گے


﴿23﴾ وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ الْإِنسَانُ وَأَنَّى لَهُ الذِّكْرَى
(23) اور جہنمّ کو اس دن سامنے لایا جائے گا تو انسان کو ہوش آجائے گا لیکن اس دن ہوش آنے کا کیا فائدہ


﴿24﴾ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي
(24) انسان کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پہلے بھیج دیا ہوتا


﴿25﴾ فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ
(25) تو اس دن خدا ویسا عذاب کرے گا جو کسی نے نہ کیا ہوگا


﴿26﴾ وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُ أَحَدٌ 
(26) اور نہ اس طرح کسی نے گرفتار کیا ہوگا

 

﴿27﴾ يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ
(27) اے نفس مطمئن


﴿28﴾ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً 
(28) اپنے رب کی طرف پلٹ آ اس عالم میں کہ تواس سے راضی ہے اور وہ تجھ سے راضی ہے


﴿29﴾ فَادْخُلِي فِي عِبَادِي
(29) پھر میرے بندوں میں شامل ہوجا


﴿30﴾ وَادْخُلِي جَنَّتِي

(30) اور میری جنت میں داخل ہوجا

 

Read 3590 times