امریکی اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سپاہ پاسداران کا اردن کے عوام کو پیغام

Rate this item
(0 votes)
امریکی اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سپاہ پاسداران کا اردن کے عوام کو پیغام

 سپاہ پاسداران انقلاب نے اردن میں واقع امریکی ڈرون اڈے پر میزائل حملوں کے بعد اردن کے عوام کے نام پیغام جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اردن کے عوام کے نام جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں سپاہ کی ایرو اسپیس فورس نے اردن میں موجود امریکی فضائی اڈے پرنس حسن پر شدید بیلسٹک میزائل حملہ کیا۔

بیان کے مطابق، حملے میں امریکہ کے دور تک پرواز کرنے والے آر کیو 4 اور ایم کیو 9 ڈرونز کے ہینگرز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد ڈرونز تباہ ہوئے۔ سپاہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں بعض ڈرون پائلٹس اور پروازوں سے متعلق فنی عملے کے افراد ہلاک ہوئے، جبکہ کئی تکنیکی تنصیبات میں بھی آگ لگ گئی۔

سپاہ کے بیان میں امریکی فوج پر ایران کے مختلف علاقوں میں حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالیہ کارروائی میں ہرمزگان کے علاقے سیریک میں ایک سنی نوجوان جوڑے کی شادی کی تقریب کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں تقریباً 70 افراد متاثر ہوئے۔

بیان کے مطابق، اس واقعے میں چار افراد شہید ہوئے جن میں ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

سپاہ پاسداران نے اردن کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردن انبیائے الٰہی سے منسوب مقدس سرزمین ہے اور اسے ایسی کارروائیوں کا مرکز نہیں بننا چاہیے۔

Read 39 times