ایڈمرل تنگسیری کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام

Rate this item
(0 votes)
ایڈمرل تنگسیری کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام

رہبرِ معظم انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علیرضا تنگسیری کی شہادت پر ایک پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں آیت اللہ مجتبی خامنہ ای نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے بہادر اور دلیر کمانڈر دریابان علیرضا تنگسیری برسوں کی جدوجہد اور خدمات کے بعد درجۂ شہادت پر فائز ہوئے۔ تنگستان کے اس دلیر فرزند، ایران اور اسلام کے اس کمانڈر کی شہادت بوشہر کے بہادر عوام، جنوبی خطے کے نوجوانوں، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور پوری ایرانی قوم کے لیے ایک عظیم اعزاز ہے؛ وہ قوم جو ہمیشہ ایران کی خودمختاری اور بالخصوص خلیج فارس کی آبی حدود کی حفاظت کرتی رہی ہے۔

یہ عظیم قربانی ایران کی بحری طاقت اور مزاحمت کے راستے کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم بنانے کا سبب بنے گی۔

رہبرِ معظم انقلاب نے اس بہادر کمانڈر کی شہادت پر ان کے معزز خاندان، ساتھیوں، بحریہ کے کمانڈروں اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو مبارکباد اور تعزیت پیش کی اور اللہ تعالیٰ سے شہید کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔

Read 14 times