اقوام متحدہ ميانمارميں امن محافظ فوج روانہ کرے ۔ ڈاکٹر لاريجاني

Rate this item
(0 votes)

اسلامي جمهوريه ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر لاريجاني نے پارليمنٹ کے اجلاس سے خطاب کے دوران ميانمار کے مسلمانوں کے بہيمانہ قتل عام کي مذمت کرتے ہوئےاقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون سے کہا ہے کہ وہ ميانمار کے مسلمانوں کي مدد کے لئےاس ملک ميں امن محافظ فوج روانہ کريں –

اس درميان حوزہ علميہ قم کے اساتذہ کي کميٹي جامعہ مدرسين نے بھي اپنے ايک بيان ميں ميانمار کے مظلوم مسلمانوں کے بيرحمانہ قتل عام کي مذمت کي ہے مذکورہ کميٹي کے بيان ميں عالمي اداروں سے کہا گيا ہے کہ وہ فوري طور پر ان وحشيانہ کاروائيوں کو بند کرائيں -

واضح رہے کہ ميانمار کے مغربي علاقوں اراکان اور راخين ميں مسلمانوں پر انتہا پسند بودھسٹوں اور پوليس کے حملوں ميں دوہزار سے زائد مسلمانوں کا قتل عام کيا جاچکا ہے جبکہ نوے ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہيں - ان ميں بہت سے لوگ جان بچا کر ہمسايہ ملکوں منجملہ بنگلہ ديش ميں پناہ لے رہے ہيں - ميانمار کي حکومت اس ملک کے مسلمانوں کو ملک کا اقليتي شہري تسليم نہيں کرتي اور انہيں کسي بھي طرح کے شہري حقوق حاصل نہيں ہيں ميانمار ميں مسلمانوں کے اس وسيع قتل عام پر ابھي تک مغربي ملکوں اور انساني حقوق کے نام نہاد محافظ عالمي اداروں کي طرف سے کسي بھي طرح کا کوئي ردعمل سامنے نہيں آيا ہے -

Read 1302 times