رہبر معظم کی پاکستان کے آصف زرداری سے ملاقات

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کو علاقائی قوموں پر مسلط کردہ مغربی ممالک کی گہری سازش قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ اور مغربی ممالک جہاں پاؤں رکھتے ہیں وہاں وہ بحران، بدامنی ،شر اور فساد لیکرجاتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دہشت کا مقابلہ کرنےکے لئے ناوابستہ تحریک کی ظرفیت سے استفادہ کو ضروری قرار دیتے ہوئے فرمایا: ہمیں تسلط پسند طاقتوں کی منہ زوری کا مقابلہ کرنے کے لئے ذمہ داری کا احساس اور ان کے خلاف قیام کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان کی مؤمن ، مسلمان اور باثقافت قوم کے بارے میں ایرانی قوم کی مثبت نگاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: میں اللہ تعالی کی مدد سے پاکستان پر مسلط کردہ مشکلات کے خاتمہ کا امیدوار ہوں۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بھی دونوں قوموں کے باہمی روابط کو عمیق اور برادرانہ قرار دیا اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اسلام آباد کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اتحاد و یکجہتی اور استقامت کے بارے میں آپ کے حکیمانہ خیالات اور نظریات کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔

پاکستان کے صدر نے ناوابستہ تحریک کے اجلاس کو کامیاب اور مؤفق منعقدکرنے پر ایران کی تعریف کرتے ہوئے کہا: اس اجلاس نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ اپنی مشکلات کو کس طرح حل کرنا چاہیے۔

Read 1397 times