رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ترکمنستان کے صدر کی ملاقات

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ترکمنستان کے صدر سے ملاقات میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کو دوستی اور تعاون پر استوار قرار دیاہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے دونوں ممالک کےدرمیان تعاون کے فروغ کا خیر مقدم کرتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کی وسیع ظرفیتوں نے باہمی تعاون کی راہ ہموار کردی ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نےترکمنستان کی پیشرفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک مختلف مسائل میں مشترکہ مفادات منجملہ بحر کیسپئن میں باہمی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے سکتے ہیں۔

ترکمنستان کے صدر بردی محمد اف نے اس ملاقات میں ترکمنستان کی قوم کا گرم سلام پہنچاتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اپنی تمام کوششوں کو بروی کار لاؤں گا۔

ترکمنستان کے صدر نے تہران میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے کہا: بیشک رکن ممالک کی پیشرفت و ترقی میں اس اجلاس کے نتائج کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Read 1271 times