کراچی میں"اتحاد بین المسلمین کانفرنس" کا انعقاد

Rate this item
(0 votes)

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام "اتحاد بین المسلمین کانفرنس" منعقد ہوئی –

اس کانفرنس میں مختلف اسلامی مذاہب اور مسالک کے علماء اور مشایخ نے شرکت کی – اس موقع پر علماء نے اپنی تقاریر میں پاکستان میں جاری فرقہ وارانہ وارداتوں کو بڑا خطرناک قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر مذہبی ہماہنگی پر تاکید کی –

کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے فرقہ وارانہ بنیاد پر قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکوریٹی ایجینسیوں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے تمام مسالک کے علماء پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ایک فورم بنائیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ اتحاد بین السملین کو ہرصورت برقرار رکھنا چاہیئے، ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام علما کو دعوت فکردیتے ہیں اوراپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

الطاف حسین نےکہا کہ اتحاد بین المسلمین، مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلک کی بات نہیں کی جانی چاہیئے، فرقہ وارانہ قتل، ظلم ،بربریت اور حیوانیت ہے۔

Read 1396 times