سپریم کورٹ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ازخود نوٹس لے

Rate this item
(0 votes)

پاکستان کی تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے ملک میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے –

پریس ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسکردو میں شیعہ رہنما علامہ محمد حسن جعفری کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ملک میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا –

عمران خان نے کوئٹہ مین ہزارہ برادری کے افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان واقعات کو بلوچستان میں ہزارہ کمیونٹی اور اہل تشیع کی ایک منظم منصوبہ بندی کے ذریعے نسل کشی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ دہشت گردی قوم کے خلاف ایک خطرے کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو عناصر بیرونی قوتوں کے کہنے پر ایسی کارروائیاں کر رہے ہیں وہ جان بوجھ کر ملک میں بڑے پیمانے پر فرقہ ورانہ فسادات کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایسا معاملہ ہے جس پرحکومت کو انتہائی توجہ دینی چاہیئے اور تمام حکومتی اداروں کی بھرپور کوششیں اس لعنت کے خلاف لڑنے اور خصوصی طور پر شیعہ افراد کے قتل میں ملوث مجرمان کو تلاش کرنے کیلۓ ہونی چاہیۓ-

Read 1379 times