امریکی فلم مسلمانوں سےامریکہ کی دشمنی کی علامت

Rate this item
(0 votes)

حزب اللہ لبنان کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ امریکی فلم جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئي ہے مسلمانوں سے امریکہ کی دشمنی کی علامت ہے۔

المنار ویب سائٹ کے مطابق حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق نے جنوبی لبنان کے شہر بنت جبیل میں ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ کا نفاق اس وقت پوری طرح کھل کر سامنے آجاتا ہے جب کوئي ہولوکاسٹ کے بارے میں شک و تردید کا اظہار کرتا ہے اسے سزا سے چھٹکار نہیں ملتا لیکن جب کوئي رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو امریکی وزیر خارجہ یہ کہتی ہیں کہ وہ آزادی بیان کے تعلق سے کوئي کام نہیں کرسکتیں۔

شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ عرب اور اسلامی ملکوں میں مسئلہ فلسطین کو ترجیح حاصل ہے اور جس تجویز میں فلسطین نہ ہو وہ ناکارہ ہے۔ انہوں نے فلسطین پر صیہونی قبضے کے جاری رہنے کو عربوں کے وقار کی توہین قراردیا۔ انہوں نے شام سے تعلقات منقطع کرنے والے ملکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان ملکوں کو صیہونی حکومت سے تعلقات بڑھانے کا بھی حق نہیں ہے۔

 

 

Read 1302 times