فلسطين کي مخالفت اور اسرائيل کي حمايت

Rate this item
(0 votes)

امريکہ نے ايک بار پھر اقوام ميں متحدہ ميں فلسطين کي رکنيت کي سخت مخالفت کي ہے-

ہمارے نمائندے کے مطابق اقوام متحدہ ميں امريکي نمائندہ سوزن رائس نے کہا ہے کہ انکا ملک بدستور اقوام متحدہ ميں فلسطين کا اسٹيٹس تبديل کئے جانے کا مخالف ہے-

انہوں نے حماس اور اسرائيل کے درميان جنگ بندي کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ميں فلسطين کے اسٹيٹس کي تبديلي بقول ان کے تباہ کن نتائج کي حامل ہوگي اور اسي لئے امريکہ اس کي سختي کے ساتھ مخالفت کر رہا ہے-

امريکي عہديدار کا يہ موقف ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے جب دنيا کے ايک سو تينتس ملکوں نے اقوام متحدہ ميں فلسطين کي رکنيت کي حمايت کا اعلان کرديا ہے-

ماہرين کا کہنا ہے کہ اسرائيل اور امريکہ کي مخالفت کے باوجود فلسطين کو يونيسکو کي رکنيت دے دي گئي ہے اور اقوام متحدہ ميں باضابطہ رکنيت ملنے کي صورت ميں يہ ملک اپنےبہت سے کھوئے ہوئے حقوق پھر سے حاصل کرنے ميں کامياب ہوجائے گا-

Read 1384 times