ايران اور پاکستان کے درميان سيکورٹي تعاون

Rate this item
(0 votes)

حکومت پاکستان نے اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ سيکورٹي تعاون کے سمجھوتے کي منظوري دے دي ہے -

پاکستان کے وزير اطلاعات و نشريات قمرزمان کائرہ نے ايران کے ساتھ پاکستان کے سيکورٹي تعاون کے سمجھوتے کي تفصيلات کا ذکر کئے بغير کہا ہے کہ وزير اعظم راجہ پرويز اشرف کي صدارت ميں کابينہ کے ہونےوالے اجلاس ميں ايران کے ساتھ سيکورٹي تعاون کے سمجھوتے کي منظوري دے دي گئي ہے -

اس سے پہلے ايران کے وزير داخلہ مصطفي محمد نجار نے اپنے دورہ اسلام آباد ميں پاکستان کے وفاقي وزير داخلہ رحمن ملک سے ملاقات ميں دونوں ملکوں کے درميان سيکورٹي تعاون کے سمجھوتے کو حتمي شکل دي تھي -

پاکستان کے وفاقي وزير اطلاعات و نشريات نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردي کا مقابلہ کرنےکے لئے نئي حکمت عملي کے لئے ايک بل کے مسودے کو بھي منظوري دے دي تھي - انہوں نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردي وزارت داخلہ کا ہي ايک ادارہ ہے اور يہ ادارہ ملک ميں امن و استحکام قائم رکھنے کے لئے سبھي وفاقي اور صوبائي اداروں کے ساتھ تعاون کررہا ہے-

Read 1544 times