گیس پائپ لائن میں شامل ہونے کےلئے ہندوستان کی کوشش

Rate this item
(0 votes)

گیس پائپ لائن میں شامل ہونے کےلئے ہندوستان کی کوششاسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت تیل کے ترجمان نے ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن میں شمولیت سے متعلق نئی دہلی کی جانب سے ایران سے مذاکرات کی اطلاع دی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق وزارت تیل کے ترجمان علی رضا نیکزاد رہبر نے کل تیل ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی تہران میں منعقدہ نمائش کے دوسرے دن کہا کہ ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے حتمی ہونے کے پیش نظر ،نئی دہلی کی جانب سے اس میں شامل ہونے کےلئے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی کوشش ہے کہ پاکستان میں اینرجی کے بحران کے پیش نظر ،منصوبے کی مقررہ وقت سے پہلے تکمیل ہوجائے۔

اس سے قبل ہندوستان کے وزیر پٹرولیم ویرپا موئلی نے بھی کہا تھا کہ نئی دہلی ،ایران گیس پائپ لائن اور ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق ایران اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔

Read 1405 times