پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے پر امریکہ کا فیصلہ

Rate this item
(0 votes)

پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے پر امریکہ کا فیصلہاطلاعات کے مطابق پاکستان میں ڈرون حملے فی الحال امریکہ کی جاسوس تنظیم سی آئی اے کے زیرانتظام جاری رہیں گے لیکن امریکہ حکومت ڈرون آپریشن کو سی آئی اے سے لے کر پنٹاگون کو منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ بتایا گيا ہے کہ امریکی صدر باراک او باما متنازع ڈرون حملوں کے عمل کو شفاف بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے عوام ان ڈرون حملوں کے سخت خلاف ہیں اور وہ کئی بار مظاہرے کر کے ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

حکومت پاکستان نے بھی کئي بار ان ڈرون حملوں کو ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read 1247 times