آئندہ حکومت گيس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرے گي

Rate this item
(0 votes)

آئندہ حکومت گيس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرے گيپاکستان کے سکریٹری خارجہ نے کہاہےکہ پاکستان کی آئندہ حکومت ایران پاکستان کے عظیم گيس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرے گي۔ ناہون نے کہاکہ آئندہ حکومت انرجی بحران کے پیش نظر اس منصوبے کو مکمل کرے گي۔ جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ اسلام آباد اس عظیم منصوبے کو انرجی بحران کو ختم کرنے کی غرض سے ترک نہیں کرے گي۔ انہوں نے کہ آئندہ حکومت کی پالیسیاں قومی مفادات پر مشتمل ہونگي اور حکومت کے بدلنے سے اھداف نہيں بدلتے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیاں دوہزار دس میں گيس پائپ لائن معاہدے پر دستخط ہوے تھے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں انرجی کےبحران کو حل کرنے پر آمادگي ظاہر کی ہے۔ ایران پاکستان کو بجلی بھی فراہم کررہا ہے۔

Read 1837 times