امریکہ اور اسرائیل کی شام مخالف سازشیں ناکام ہوں گی

Rate this item
(0 votes)

امریکہ اور اسرائیل کی شام مخالف سازشیں ناکام ہوں گیشام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران زعبی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی شام مخالف سازشیں ناکام ہوں گی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق عمران زعبی نے آج کہا ہے کہ شام امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کی ناکامی کے راستے پر گامزن ہے اور کوئي بھی شام کو اپنے اہداف و مقاصد کے حصول سے روک نہیں سکتا ہے۔ عمران زعبی نے مزید کہاکہ تمام دہشتگردوں کے خاتمے تک ان کا تعاقب جاری رہے گا اور تمام مجرم چاہے وہ فوجی ہوں یا غیر فوجی ہوں اپنے کیفرکردار کو پہنچ کر رہیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شام کے بحران کا سیاسی حل ایک فریق کی شکست اور دسرےکی کامیابی نہیں ہے بلکہ شام کے مستقبل کے لۓ اس ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اس راہ حل میں شریک ہونا چاہۓ۔

Read 1286 times