اسلامی تعاون تنظیم، میانمار کے مسلمانوں کے مسائل حل کرنے پر آمادہ

Rate this item
(0 votes)

اسلامی تعاون تنظیم، میانمار کے مسلمانوں کے مسائل حل کرنے پر آمادہاسلامی تعاون تنظیم نے دائمی طور پر میانمار کے مسلمانوں کے مسائل حل کرنے پر آمادگي ظاہر کی ہے۔

کویت نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے آج اکمل الدین احسان اوغلو کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ یہ تنظیم فوری طور پر میانمار کے مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تیار ہے۔

اکمل الدین احسان اوغلو کہ جو اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ہیں اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے ممالک میانمار کے ساتھ اقتصادی تعاون کریں گے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ اسلامی تعاون تنظیم میانمار میں مذہبی رواداری قائم کرنے اور ادیان کے درمیان گفتگو کی غرض سے اپنے تجربات بھی فراہم کرے گي۔

اسلامی تعاون تنظیم نے میانمار کے صوبہ راخین کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے میانمار کے مسلمان سکوریٹی فورسز کی حمایت سے انتھا پسند بودھوں کے تشدد کاشکار ہیں۔

انتھا پسند بودھوں اور سکیورٹی فورسز کے تشدد میں سیکڑوں روہنگيا مسلمان جاں بحق ہوچکے جبکہ ان کے ہزاروں گھر نذر آتش کئےجاچکے ہیں۔ لاکھوں روہنگيا مسلمان ملک سےباہر پناہ لینے پر مجبور ہوچکےہیں۔

Read 2562 times