وحدت سے صہیونیت کا مقابلہ کریں

Rate this item
(0 votes)

وحدت سے صہیونیت کا مقابلہ کریںفلسطین کے منتخب وزیراعظم اسماعيل ہنيہ نے غزہ ميں ايک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطينی گروہ اپنے اتحاد و يکجہتی کے ذريعے صہيونی حکومت کی جارحيتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کريں گے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ فلسطينی گروہوں کے درميان اختلاف کي وجہ سے صہيونی حکومت مزيد گستاخ ہوگی اور وہ فلسطينی علاقوں اور مقدس مقامات پر اپنی جارحيتوں ميں اضافہ کردے گي۔ فلسطين کی منتخب حکومت کے وزير اعظم نے کہا کہ فلسطينی عوام کو آج ہر دور سے زيادہ اتحاد و يکجہتی کي ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ فلسطينی گروہوں کو چاہئے کہ وہ صيہونی حکومت کي جارحيتوں کے مقابلے ميں ايک متحدہ محاذ کي حيثيت سے پوری قوت کے ساتھ ڈٹ جائيں - اسماعيل ہنيہ نے کہا کہ غزہ ميں الفتح تحريک کے گرفتار کئے گئے افراد کو رہا کيا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الفتح تحريک کے جن کارکنوں کو مقدمہ چلانے کے بعد قيد کي سزا دی گئی تھیں انہيں رہا کرديا جائے گا اسماعيل ہنيہ نے کہا کہ ان کی حکومت نے فتح کے نمائندوں کو غزہ ميں فلسطين کي پارليمنٹ کا معائنہ کرنے کي بھی اجازت دے دی ہے۔

Read 1215 times