رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کا امریکہ کی جانب سے خیرمقدم

Rate this item
(0 votes)

رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کا امریکہ کی جانب سے خیرمقدمامریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک رہبر انقلاب اسلامی کے اس فتوے کا بھرپور خیر مقدم کرتا ہے جس میں جوہری ہتھیاروں کو حرام قرار دیا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ان کا ملک، آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے اس فتوے کا خیر مقدم کرتا ہے جس میں جوہری ہتھیاروں کو حرام قرار دیا گیا ہے . یہ بات جان کیری نے نئے ہجری شمسی سال 1393 کی آمد کے موقع پر وائس آف امریکہ کو دیئے اپنے انٹرویو میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ صدر باراک اوباما بھی ایران کے رہبر انقلاب کے فتوے کا خیر مقدم کرتے ہیں . امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب کوئی فتوا دیا جاتا ہے تو لوگ اسے بڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں . جان کیری کا کہنا تھا کہ ایران کے رہبر انقلاب کے فتوے کا امریکی وزیر خارجہ اور صدر دونوں ہی خیر مقدم کرتے ہیں . قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےفتوا جاری کر کے جوہری ہتھیاروں کی پیداوار، اس کی حفاظت اور اس کے تجربے کو حرام قرار دیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے متعدد مواقع پر بارہا اپنے اس فتوے کا اعادہ کیا ہے۔ – جان کیری نے اسی طرح ایران کے ایٹمی مسئلے کے پر امن طریقے سے حل کئے جانے پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پر امن ایٹمی پروگرام سے بہرہ مند ہونا ایران کا حق ہے ۔

Read 1193 times