ایران کی منڈی میں داخل ہونے کے لئے امریکی کمپنیوں میں رقابت

Rate this item
(0 votes)

ایران کی منڈی میں داخل ہونے کے لئے امریکی کمپنیوں میں رقابت

اخبار کیہان کے مطابق فرانسیسی اخبار فیگارو نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایسے میں جبکہ مغرب اور ایران کے درمیان سیاسی مذاکرات کا آغاز ہوگيا ہے، غیر ملکی کمپنیاں، تہران کے ساتھ اپنے تعلقات اور روابط کےفروغ میں کوشاں ہیں۔ اس رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ امریکہ کی کار کمپنی " کرائسلر" نے، مارچ 2014 کے آغاز سے ایرانی منڈی میں سرمایہ کاری کے لئے، صدر مملکت ڈاکٹر روحانی کو تجویز پیش کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ایک اور کمپنی "سیسکو سسٹم " نے بھی جو کمپیوٹر بنانے والی ایک بڑی کمپنی ہے، ایران کو کمپیوٹر وسائل ایکسپورٹ کرنے کے لئے درخواست پیش کی ہے۔ فیگارو کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی جنرل موٹر کے بعد، تیل کی بڑی کمپنیاں اور بوئینگ طیارے بنانے والی کمپنی بھی ایران کی منڈی میں قدم رکھنا چاہتی ہیں۔ ایران اور مغرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کی رو سے بوئینگ کمپنی نے حال ہی میں ایران ایئر کمپنی کو پرزے فروخت کرنے کا لائسنس حاصل کیا ہے۔

Read 1334 times