پاکستان میں فوج کی زمینی کارروائیوں کا آغاز

Rate this item
(0 votes)

پاکستان میں فوج کی زمینی کارروائیوں کا آغازپاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں زمینی کاروائياں شروع کردی ہیں۔ پاکستانی میڈیا نے فوجی کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شہری آبادی محفوظ مقامات پر پہنچانے کے بعد میرانشاہ شہر میں فوجی کاروائي شروع کی گئي اورگھروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کیا گيا۔ اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ پندرہ روز میں دہشتگردوں کے دسیون ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں اب تک فوج کے سترہ جوان جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تین سو چہتر دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پیشاور اور ٹانک میں متاثرین کو امداد پہنچائي جارہی ہے۔ واضح رہے شمالی وزیرستان میں فوج کے آپریشن کے خوف سے ہزاروں افراد نقل مکانی کرکے پاکستان کے مختلف علاقوں اور افغانستان میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔بعض رپورٹوں سے یہ بھی پتہ چلا ہےکہ امریکہ اس فوجی کاروائي کا بجٹ فراہم کیا ہے۔

Read 1231 times