پاکستان، عوامی تحریک کے سربراہ پر مقدمے کا امکان

Rate this item
(0 votes)

پاکستان، عوامی تحریک کے سربراہ پر مقدمے کا امکانپاکستان کے صوبے پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری، لاہور واقعے کے سب سے بڑے ملزم ہیں، انہیں مقدمے میں شامل تفتیش کیا جائے۔ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک رات حوالات میں گزرے گی تو صبح تک طاہرالقادری کا انقلاب ختم ہوجائے گا۔انھوں نے یہ بات فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان کے صوبے پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کہ لاہور فائرنگ واقعے کو 18 دن گزر گئے لیکن انکوائری ٹیم ابھی تک موقع پر نہیں گئی اور جو گولیاں اندر سے چلیں ان کے نشانات کیوں مٹائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اپنے مریدوں کا خون بہا کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وہ رکن اسمبلی نہیں بلکہ عام شہری کی حیثیت سے مطالبہ کرتے ہیں کو طاہرالقادری کو لاہور واقعے میں شامل تفتیش کیا جائے۔اگر ان کی تقاریر اور لوگوں کو وہ اشتعال نہ دلاتے تو شاید وہاں کوئی نقصان نہ ہوتا اس لئے ان کا مطالبہ ہے کہ طاہرالقادری کو اس مقدمے میں شامل تفتیش کیا جائے اور اگر وہ پیش نہ ہوں تو ان کو گرفتار کیا جائے۔

Read 1232 times