آزاد سمندروں میں پوری قوت سے موجود رہیں گے

Rate this item
(0 votes)
آزاد سمندروں میں پوری قوت سے موجود رہیں گے

ایران کی بحریہ، ماضی سے کہیں زیادہ قوت و اقتدار کے ساتھ اپنے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے اتوار کے روز ہمارے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی بحریہ، ماضی سے کہیں زیادہ قوت و اقتدار کے ساتھ اپنے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ، آزاد سمندروں میں بھرپور طریقے سے موجود ہے اور سات سال قبل سمندری قزاقوں اور دہشت گردوں کے مقابلے اور ایران کے اقتصادی مفادات کے تحفظ کے مقصد سے، بحری جہازوں کی آمد و رفت کے راستوں کی حفاظت کا اقدام کیا گیا اور اس وقت سے اب تک بحریہ کا یہ مشن جاری ہے۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے اس عرصے میں باب المندب، خلیج عدن، اور بحیرہ احمر کے حساس علاقوں میں چھّبیس سو بحری جہازوں کی حفاظت کی ہے اور سمندری قزاقوں کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا ہے۔ ایڈمیرل سیّاری نے کہا کہ بحریہ کی توانائی میں اضافہ، ہمارے منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ ماضی سے کہیں زیادہ توانائی کے ساتھ آزاد سمندروں میں موجود رہے گی اور ایران کی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لئے ایک لمحہ بھی دریغ نہیں کرے گی۔

Read 1791 times