اسرائیل سے مقابلے کے لئے حزب اللہ لبنان کی آمادگی

Rate this item
(0 votes)
اسرائیل سے مقابلے کے لئے حزب اللہ لبنان کی آمادگی

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ہر ممکنہ حملے اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تحریک مزاحمت مکمل طور پر آمادہ ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے، پچیس مئی سن دوہزار میں صیہونی حکومت کے قبضے سے جنوبی لبنان کو آزاد کرانے اور تحریک مزاحمت کی عید کی سالگرہ کی مناسبت سے لبنان کے جوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسرائیل، حزب اللہ سے منھ کی کھانے کے بعد اب اگر پھر سے کسی بھی جارحیت کا مرتکب ہوتا ہے تو اسے حزب اللہ کے جوان دنداں شکن جواب دیں گے- شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ صیہونیوں کے قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی ، لبنانیوں کے لئے ایک عظیم کامیابی تھی-

Read 1456 times