فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کی تباہی کے لئے کیمیا‍ ئی مواد کا استعمال

Rate this item
(0 votes)
فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کی تباہی کے لئے کیمیا‍ ئی مواد کا استعمال

صیہونی فوجیوں نے جنوبی غزہ پٹی کے کسانوں کی زرعی زمینوں پر کیمیائ‏ی مواد پھینک کر انھیں بھاری نقصان پہنچایا ہے

صیہونی حکومت کے طیاروں نے منگل کو جنوبی غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں پر کیمیکل مواد پھینک کر کسانوں کی زرعی پیداوار کو کافی نقصان پہنچایا ہے-

سما نیوز نے عینی شاہدوں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے طیاروں نے جنوبی غزہ پٹی میں شہر خان یونس کے مشرق میں واقع القرارہ اورعبسان علاقوں کی زرعی زمینوں پر کیمیائی مواد ڈال دیئے جس کے باعث دسیوں ہزارمربع میٹر زرعی فصلیں برباد ہوگئیں -

صیہونی حکومت ہرسال گھاس پھوس ختم کرنے کے بہانے انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں اور غزہ پٹی پر اپنے مکمل کنٹرول کے لئے  زرعی زمینوں پرکیمیا‏ئی ڈال انہیں خراب کردیتی ہے  - فلسطین کی وزارت زراعت کے ایک عہدیدار ادھم البسیونی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت جو کیمیائی مواد غزہ کے سرحدی علاقوں پر پھینکتی ہے وہ مٹی کوخراب اورمختلف قسم کی پیداوارکو ختم کردیتے ہیں- فلسطین کی وزارت زراعت نے عالمی ریڈکراس کمیٹی میں صیہونی حکومت کے اس اقدام کی شکایت کی ہے-

 

Read 1307 times