افغانستان: شدید برف باری سے 100 افراد جاں بحق

Rate this item
(0 votes)
افغانستان: شدید برف باری سے 100 افراد جاں بحق

افغانستان کے وزیر مملکت برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ ہیومن افیئرز کے ترجمان عمر محمدی نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 3 روز سے جاری برف باری اور برفانی تودے گرنے سے100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،جبکہ ڈھائی ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ برفانی تودوں کی زد میں آکر 550 سے زائد جانور بھی مارے گئے جبکہ 150 سے زائد گھر بھی تباہ ہوگئے،انہوںنے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

صوبہ پروان میں اتوار کے روز برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے، گورنر نے مزیدبتایا کہ متاثرہ علاقوں میں مزید ریسکیو ٹیمیں بھیجی گئی ہیں تاہم شدید برف باری کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہونے سے دور دراز کے علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث اطلاعات موصول ہونے میں تاخیر ہورہی ہے اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے تمام 22 صوبوں میں سخت سردی کی لہر جاری ہے یہاں تک کہ غیر متوقع طور پر صوبہ قندہار میں بھی برف باری ہورہی ہے۔

 

Read 1479 times