امریکا مردہ باد کے فلک شگاف نعرے

Rate this item
(0 votes)
امریکا مردہ باد کے فلک شگاف نعرے

پاکستان کی فضا امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

پاکستان میں16 مئی کو یوم مردہ باد امریکا کے لنام سے منایا جاتا ہے اور اسی سلسلے میں کل کراچی اور لاہور سمیت اس ملک کس مختلف شہروں اور علاقوں میں امریکا مردہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔ اسی سلسلے میں ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل مناتے ہوئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ شرکا ریلیوں نے بینرز، کتبے اٹھا کر امریکا و اسرائیل کی اسلام دشمنی کیخلاف نعرے بازی کی اور امریکا کو دنیا بھر میں دہشتگردی اور بربریت کا سرغنہ قرار دیا جو اپنے بغل بچے اسرائیل کے ناجائز وجود کو تقویت دینے کی کوششیں تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل کے موقع پرلاہور پریس کلب کے سامنے بھی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف مختلف محاذوں پر سرگرم ہیں اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read 1536 times