فلسطین؛ انتفاضه «الأقصی» کے آغاز سے سات ہزار بچے گرفتار

Rate this item
(0 votes)
فلسطین؛ انتفاضه «الأقصی» کے آغاز سے سات ہزار بچے گرفتار

فلسطینی نیوز ایجنسی نے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک ۱۱۵۰ فلسطینی بچے صھیونی اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے: صھیونی عناصر قیدی بچوں کو بھوکا پیاسا رکھنے کے علاوہ انہیں جنسی طور پرہراساں کرنے اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اکثر واقعات میں قیدی بنانے سے پہلے ان پر گولیاں چلانے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

 

قدورت فارس کا کہنا تھا کہ سال ۲۰۰۰ سے اب تک اسرائیل فورسز کے ہاتھوں سات ہزار بچے قیدی بنائے جاچکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اکتوبر ۲۰۱۵ سے اب تک ۴۰۳۴ فلسطینی بچے قیدی بن چکے ہیں۔

بیان میں یونیسیف اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان قیدی بچوں کی رہایی کے لیے اقدامت کیے جائیں/.

 

Read 1432 times