عراق؛ قرآنی کورس میں ۲۱۰۰ طلبا کی شرکت

Rate this item
(0 votes)
عراق؛ قرآنی کورس میں ۲۱۰۰ طلبا کی شرکت

ایجنسی قاف کے مطابق آستانہ حسینی کے قرآنی امور کے سربراہ  علی عبود الطایی کا اس بارے میں کہنا تھا: ۱۵۰۰ طلباء اور  ۶۰۰ طالبات کورس میں تجوید، حفظ قرآن کریم اور قرآنی فھمی کلاسز میں شریک ہیں۔

 انکا کہنا تھا: قرآنی تعلیمات کے حوالے سے شرعی احکامات، وضو کے مسایل اور نماز کے اصول وغیرہ کورسز کے ہمراہ سکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

 طایی کے مطابق کورس ۴۵ دن تک صبح و شام کے اوقات میں جاری رہے گا، جبکہ ۶۵ مرد اساتذہ اور  ۲۶ خواتین ٹیچرز درس دینے کے فرایض انجام دیں گی۔

 انکا کہنا تھا: سالانہ کورسز کے اختتام پر گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی اختتامی تقریب منعقد ہوگی جسمیں کامیاب طلبا کی حوصلہ افزائی کی جائی گی۔/

 

Read 1296 times