ملک کی کوئی بھی مشکل ناقابل حل نہیں ہے، رہبرانقلاب اسلامی

Rate this item
(0 votes)
ملک کی کوئی بھی مشکل ناقابل حل نہیں ہے، رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ملک میں کوئی بھی اقتصادی اور معاشی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو قابل حل نہ ہو۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں سے ملاقات میں اقتصادی میدان میں ملک کی تینوں اہم قوتوں اور اقتصادی امور کی اعلی کوآرڈینیشن کونسل کے عہدیداروں کے ذریعے انجام دئے جانے والے اقدامات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ ملک کی معاشی مشکلات کے حل اور عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے غیر معمولی محنت اور جہادی پیمانے پر کوشش کی ضرورت ہے۔

آپ نے فرمایا کہ بینکاری نظام ، روزگار اور افراط زر کے حوالے سے پائی جانے والی مشکلات کو ٹھوس اور سنجیدہ فیصلوں سے حل کرنا ہوگا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے امریکا کی ظالمانہ پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل اور ملک کے اقتصادی ڈھانچے کی مشکلات کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ ان مشکلات کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کرکے دانشمندانہ طریقے سے حل کیا جائے تاکہ عوام کی زندگی کی مشکلات کا پائیدار حل تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کو اس کی پابندیوں کے حربے سمیت ناکام بنایا جاسکے۔

آپ نے  ملک کے مختلف مسائل میں مجریہ مقننہ اور عدلیہ کےمابین ہم آہنگی میں اضافے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ عوام اور حکام کے عزم وارادے اور ملک کے غیر معمولی وسائل وذرائع کو استعمال کرکے یقینی طور پر ملک کے اندرموجود مشکلات اور ساتھ ہی اغیار کی جانب سے مسلط کئے گئے مسائل کوحل کرلیا جائے گا۔

 

Read 1065 times