ایران کے مقابلے میں امریکا کو ہمیشہ شکست ہوئی، رہبرانقلاب اسلامی

Rate this item
(0 votes)
ایران کے مقابلے میں امریکا کو ہمیشہ شکست ہوئی، رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ یہ ایک اہم حقیقت ہے کہ گذشتہ چالیس برسوں کی محاذ آرائی میں امریکا کو ایران کے مقابلے میں ہمیشہ شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ فاتح رہا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چار نومبر یعنی عالمی سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن اور یوم طلبا کی آمد کی مناسبت سے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ہزاروں طلبا سے اپنے خطاب کے دوران فرمایا کہ گذشتہ چالیس برس میں امریکا نے فوجی اقتصادی اور تشہیراتی جنگ مسلط کرنے سمیت ایران کے خلاف طرح طرح کے اقدامات اور ہتھکنڈوں کا استعمال کیا -
پ نے فرمایا کہ امریکا اپنے ان تمام اقدامات کے ذریعے ویسا ہی تسلط دوبارہ جمانا چاہتا تھا جیسا شاہی حکومت کے دور میں تھا لیکن وہ اپنےاس مقصد میں ناکام رہا ہے -
رہبرانقلاب انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس درمیان جو ایک اہم حقیقت کھل کر سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ پچھلے چالیس سال کے دوران شکست امریکا کی ہوئی اور فتح اسلامی جمہوریہ ایران کو ہی ہمیشہ نصیب ہوئی ہے-
آپ نے فرمایا کہ امریکا کی شکست کی وجہ بھی یہ ہے کہ حملہ اس نے شروع کیا لیکن مقصد ایک بھی حاصل نہیں کرسکا -
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج کا امریکا چالیس سال پہلے والے امریکا کے مقابلے میں کہیں زیادہ کمزور ہوچکا ہے - رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا کے بڑے بڑے سیاستداں آج یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہیں کہ امریکا کی قوت فیصلہ اور پالیسی فرسودہ ہوچکی ہے -
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےفرمایا کہ موجودہ امریکی صدر نے امریکا کی رہی سہی آبرو اور لیبرڈیموکریسی کی عزت کو بھی خاک میں ملادیا ہے -

 

Read 13 times

Add comment


Security code
Refresh