ایران کا افغانستان میں جامع اور ہمہ گیرحکومت کی تشکیل کا استقبال اور خیر مقدم کرنے کا اعلان

Rate this item
(0 votes)
ایران کا افغانستان میں جامع اور ہمہ گیرحکومت کی تشکیل کا استقبال اور خیر مقدم کرنے کا اعلان

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران ، افغانستان میں ہمہ گیر اور جامع حکومت کی تشکیل کا استقبال اور خیر مقدم کرےگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران افغان عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھےگا ، ہم افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ ہم افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں جس میں افغانستان میں موجود تمام اقوام  اور قبآئل کی نمائندگی ہو۔ انھوں نے کہا کہ ہم افغانستان کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ایران افغانستان میں امن و صلح کا خواہاں ہے افغان عوام نے گذشتہ 40 برسوں میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ۔افغان عوام کو درپیش مشکلات کا خآتمہ ہونا چاہیے۔ اب افغانستان کی پیشرفت اور ترقی کا دور ہے ہم افغانستان میں امن و ثبات کو افغانستان کے ہمسایہ اور خطے کے ممالک کے لئے اہم سمجھتے ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا کہ افغانستان کی تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ افغانستان کے بحران کا راہ حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات میں مضمر ہے۔ایران افغانستان میں امن و ثبات کے لئے میں اپنی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔ ہم گذشتہ 40 برس سے افغان عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ رہیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان عوام کی مال و جان، عزت و ناموس کی حفاظت اور آفغانستان کے تاریخي اور ثقافتی آثار کی حفاظت افغان عوام اور عالمی برادری کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔

Read 537 times