صدر رئیسی کا پہلا صوبائی دورہ/صوبہ خوزستان کے اہم مسائل کا قریب سے جائزہ

Rate this item
(0 votes)
صدر رئیسی کا پہلا صوبائی دورہ/صوبہ خوزستان کے اہم مسائل کا قریب سے جائزہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اپنے بعض وزراء کے ہمراہ  پہلے صوبائی دورے پر آج صبح خوزستان پہنچے، جہاں انھوں نے صوبہ کے اعلی حکام کے ساتھ اہم مسائل اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

صدر رئیسی نے صوبہ خوزستان کے دورے کے دوران بعض تعمیری اور ترقیاتی پراجیکٹوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ صدر رئیسی نے اہواز کے رازی اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں خدمت میں مشغول ڈاکٹروں اور طبی عملے کے اہلکاروں کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ رازی اسپتال کورونا بیماروں کے لئے مخصوص اسپتال ہے۔

صدر رئیسی نے صوبہ خوزستان ےک دیہاتوں میں آب رسانی کے پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا ۔ ایرانی صدر نے ہورالعظیم کا بھی قریب سے مشاہدہ کیا۔ صدر رئیسی نے صوبائی حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی خدمت کو سعادت اور نیکی سمجھ کر انجام دیں ، کیونکہ اس طرح وہ آخروی اجر سے بھی بہر مندہ  ہوسکیں گے۔

واضخ رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی آج صوبح صوبہ خوزستان کے عوام کی مشکلات کا قریب سے جائزہ لینے کے لئے اہواز پہنچے۔ ایرانی صدر کا یہ پہلا صوبائي دورہ ہے صدر رئيسی  کے ہمراہ  بعض وزراء بھی ہیں جن میں بجلی، زراعت ، صحت  اور داخلہ شامل ہیں۔

Read 488 times