امریکہ میں وسط مدتی انتخابات، دونوں پارٹیاں جیت کی دعوے دار

Rate this item
(0 votes)
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات، دونوں پارٹیاں جیت کی دعوے دار

امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کی انتخابی مہم کے سلسلے میں بائیڈن نیو یارک اور ٹرمپ میامی پہنچے۔

وسط مدتی انتخابات کے لیے 4 کروڑ امریکی پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن دونوں ہی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کیمپ کے کئی ریپبلکن رہنما انتخابات سے پہلے ہی سازشی نظریات اور نتائج پر شکوک کا اظہار کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ مختلف پولز میں ریپبلکنز کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی دوڑ میں آ گے دکھایا گیا ہے۔

امریکا میں بڑھتی مہنگائی اور غیر قانونی امیگریشن جیسے مسائل ڈیمو کریٹس کی راہ میں بڑی رکاوٹ مانے جا رہے ہیں۔ بائیڈن نے انتخابات کو امریکی جمہوریت کے لیے فیصلہ کن لمحہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر معرکہ ہوگا، 50 ریاستوں میں سے36 میں گورنر بھی چنے جائیں گے، جبکہ ریاستی اسمبلیوں اور مقامی سطح پر بھی انتخابات ہوں گے۔

Read 251 times