بین الاقوامی تقریب مذاہب اسمبلی اور عالمی اسلامی فقہ فورم جدہ کے درمیان تعاون کا معاہدہ

Rate this item
(0 votes)
بین الاقوامی تقریب مذاہب اسمبلی اور عالمی اسلامی فقہ فورم جدہ کے درمیان تعاون کا معاہدہ

 

 

بین الاقوامی تقریب مذاہب اسمبلی اور عالمی اسلامی فقہ فورم جدہ کے درمیان تعاون کا معاہدہ

تہران - ارنا- تہران میں سینتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے موقع پر بین الاقوامی تقریب مذاہب اسلامی اسمبلی اور جدہ کے عالمی اسلامی فقہ فورم کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ۔

 

  ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر دستخط ک موقع پر تقریب مذاہب اسلامی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے کہا کہ تقریب مذاہب اسلامی اسمبلی اور عالمی فقہ فورم جدہ کے درمیان یہ پہلا معاہدہ ہے۔

 

 انھوں نے بتایا کہ جدہ کے عالمی فقہ فورم میں نو مختلف مذاہب شامل ہیں اور اس فورم میں نئے درپیش مسائل کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اس بات پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان مسائل کے بارے میں کیا فتوا جاری کیا جائے

 

  بین الاقوامی تقریب مذاہب اسلامی اسمبلی کے سربراہ نے بتایا کہ نئی ٹیکنالوجی اور ماڈرن میڈیکل سائنس سے متعلق موضوعات ان مسائل میں شامل ہیں جن پرعالمی اسلامی فقہ فورم جدہ میں بحث ومباحثہ ہوتا ہے، بہترین دلائل کے ساتھ ان پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اوران کے سبھی پہلوؤں کا دقت کے ساتھ جائزہ لیا جاتا ہے۔

 

 حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط کے بعد اس عالمی اسلامی فقہ فورم کی میٹنگوں میں ہماری شرکت ماضی کے مقابلے میں زیادہ سرگرم ہوگی۔  

 

 انھوں نے بتایا کہ آیت اللہ محمد علی تسخیری، جدہ کے عالمی فقہ فورم کے بانیوں میں تھے ۔

 

 بین الاقوامی تقریب مذاہب اسلامی اسمبلی کے سربراہ نے کہا کہ اب اس معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد عالمی فقہ فورم جدہ کی میٹنگوں میں شیعہ مکتب کے نمائندوں کی شرکت کی سطح بڑھ جائے گی  

 

 جدہ کے فقہ اسلامی عالمی فورم کے سربراہ قطب مصطفی سانو نے اس موقع پر کہا کہ حکمت نبوی میں مسلمین پیکر واحد ہیں جس کے ایک عضومیں درد ہو تو دیگر اعضا بھی سکون سے نہیں رہتے ۔ انھوں نے کہا کہ امت اسلامیہ پیکر واحدہ ہے اور اسلامی ممالک اور اقوام اس کے اعضا ہیں۔

 

 

Read 143 times