رہبرِ انقلاب کا امام جمعہ تہران اور مجلسِ خبرگان کے رکن آیت اللہ امامی کاشانی کی وفات پر اظہارِ تعزیت

Rate this item
(0 votes)
رہبرِ انقلاب کا امام جمعہ تہران اور مجلسِ خبرگان کے رکن آیت اللہ امامی کاشانی کی وفات پر اظہارِ تعزیت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بزرگ عالم دین مرحوم آيت اللہ الحاج شیخ محمد امامی کاشانی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر میں ان کے محترم اہل خانہ، پسماندگان، شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

یہ متقی و خدمت گزار عالم دین، طویل عرصے تک، چاہیے انقلاب سے پہلے جدوجہد کرنے والے علمائے دین کے ساتھ یا انقلاب کے بعد شوری نگہبان، مجلسِ خبرگان، امام جمعہ تہران کی حیثیت سے خدمات، ادارۂ برائے اسلامی تبلیغات اور حوزہ علمیہ شہید مطہری کے سربراہ جیسے حساس منصبوں پر ملک اور اسلامی جمہوری نظام کی خدمت میں مصروف رہے ہیں اور امید ہے کہ ان کی یہ ساری نیکیاں، بارگاہِ پروردگار میں قبول و منظور قرار پائیں گی۔ خداوند عالم اپنی رحمت و مغفرت، مرحوم و مغفور کے شامل حال فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

3 مارچ 2024ء

Read 169 times