خواتین کا عالمی دن در حقیقت فلسطینی شیر دل خواتین کا ہے، ایران ترجمان وزارت خارجہ

Rate this item
(0 votes)
خواتین کا عالمی دن در حقیقت فلسطینی شیر دل خواتین کا ہے، ایران ترجمان وزارت خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: 8 مارچ اور خواتین کا عالمی دن خواتین کے حقوق کی حمایت کے دعویدار بعض جھوٹے لوگوں کے مضحکہ خیز اور توہین آمیز بیانات کا موقع نہیں بننا چاہیے کہ جو خواتین کو ایک ٹول کے طور پر دیکھتے ہیں اور انسانی، ثقافتی اور سماجی حقوق کی خلاف ورزی کا ایک شرمناک ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق کے ان جھوٹے دعویداروں کا منافقانہ طرز عمل پوری دنیا پر واضح ہو چکا ہے کہ جنہوں نے فلسطین میں ہزاروں بے گناہ عورتوں اور بچوں کے وحشیانہ قتل پر آنکھیں بند کر کے خواتین اور بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والی دہشت گرد رجیم کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے، 

کنعانی نے زور دے کر کہا کہ اس سال کا عالمی یوم خواتین فلسطین کی شیرل دل خواتین اور ماوں سے تعلق رکھتا ہے اور اسے ظالم اسرائیلی حکومت کی عالمی مذمت کی فرصت میں بدلنا چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو ہیومن رائٹس کمیشن سے نکال باہر کرنا ہزاروں خواتین کے قتل، انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب، شہری آبادی خاص طور پر خواتین اور بچوں کو منظم بھوک کا شکار بنانے اور فلسطینی ماؤں کو ان کے بچوں کی تدریجی موت کے باعث شدید ذہنی اور نفسیاتی تکلیف پہنچانے کے باعث عالمی مطالبہ بن چکا ہے۔ 

Read 214 times