ایران پر صہیونی جارحیت کی عالمی مذمت / یورپ کی منافقت

Rate this item
(0 votes)
ایران پر صہیونی جارحیت کی عالمی مذمت / یورپ کی منافقت

، اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین کے خلاف صہیونی جارحیت کے بعد، جبکہ یورپی ممالک نے یا تو خاموشی اختیار کر رکھی ہے یا اسرائیل کی اپارتھائیڈ ریاست کا ساتھ دے رہی ہیں، دنیا بھر سے اسرائیل کی اس حرکت پر مذمتی پیغاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا بھر کے ممالک، حکومتی دہشت گردی سے عاری دنیا کے خواہاں

حکومت یمن

یمن کی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار اعلی کے خلاف صہیونی اقدام کے خلاف مسلم امہ اور عرب دنیا کو متحد ہونے کی اپیل کی۔ یمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونیوں کا یہ اقدام پورے علاقے پر جارحیت کے مترادف ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن کی حکومت ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی جو فلسطین اور لبنانی عوام اور ان کے حقوق کے دفاع کے لیے صہیونی حملوں کی زد میں آئے ہیں۔

مصر

مصر کی وزارت خارجہ نے اپنے باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ہر اس اقدام کی مذمت کی جاتی ہے جس سے علاقے کی سیکورٹی اور استحکام متاثر اور جھڑپوں میں اضافہ ہو۔ مصر کی وزارت خارجہ نے علاقے اور دنیا کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے والے ہر جھڑپ کے سلسلے میں بھی خبردار کیا۔

اردن

اردن کی وزارت خارجہ نے ایران پر صہیونی جارحیت کو، تہران کے اقتدار اعلی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اردن کی وزارت خارجہ کے بیان میں ایران پر صہیونیوں کے جارحانہ حملے کو ایک خطرناک اقدام قرار دیا گیا ہے جس سے علاقے میں موجودہ کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

سعودی عرب

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایران پر صہیونی ریاست کے ناجائز حملے کی مذمت کی اور اسے ایران کے اقتدار اعلی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

قطر

قطر کی وزارت خارجہ نے ایران پر صہیونیوں کی فوجی جارحیت کی مذمت کی اور ایک باضابطہ بیان بھی جاری کیا۔ اس بیان میں خطے میں کشیدگی بڑھنے کے حوالے سے تشویش ظاہر کی گئی اور تمام فریقوں سے درخواست کی گئی کہ صبر و تحمل سے کام لیں۔

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے خلیج فارس کے اطراف کے دیگر ممالک کی طرح ایران پر صہیونی جارحیت کی مذمت کی۔

سوئٹزرلینڈ

سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں ہفتے کی صبح ایران پر ہونے والی صہیونی جارحیت کی مذمت کی اور کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

کویت

کویت کی وزارت خارجہ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور زور دے کر کہا کہ اس حملے سے واضح ہوگیا ہے کہ تل ابیب اپنی جارحانہ پالیسی اور خطے کے ملکوں کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کے ذریعے علاقے میں خلفشار پھیلانا چاہتا ہے۔

ملائیشیا

ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے ایران پر صہیونی حملے پر میں مذمتی بیان جاری کیا۔ ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا: ہفتے کی صبح کو ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اسے بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور علاقے کے استحکام کے لئے سنجیدہ خطرہ قرار دیتے ہیں۔

عمان

عمان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونیوں کا یہ اقدام ایران کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور حالات کو مزید کشیدہ کرنے اور تشدد جاری رکھنے کی کوشش ہے اور ان حرکتوں سے علاقے مین قیام امن اور سفارتکاری کی کوششیں ناکام رہ جائیں گی۔

شام

شام کی وزارت خارجہ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی جارحیت کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ صہیونیوں نے ایران اور شام کے اقتدار اعلی اور دونوں ممالک کی ارضی سالمیت اور حرمت کو پامال کیا اور بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کو کچل کر رکھ دیا۔

پاکستان

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی جارحیت کی مذمت کی گئی اور اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیل کے جرائم کو روکنے کے لیے عملی قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

عراق

عراق کی حکومت کے جاری کردہ بیان میں صہیونی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ ڈٹے رہنے کا اعلان کیا گیا۔

لبنان

لبنان کی وزارت خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صہیونی جارحیت کو ناقابل قبول اور لائق مذمت قرار دیا۔

افغانستان

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے غاصب اسرائیلیوں کے حملے کی مذمت کی گئی اور اسے علاقے میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش قرار دیا گیا۔

روس

روس کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کے جارحانہ حملے کو ناقابل قبول قرار دیا۔ روس کے بیان میں آیا ہے کہ ایران کو اشتعال دلانے کی کوششوں کا خاتمہ ہونا چاہئے کیونکہ اس طرح کی کوششیں علاقے کے امن و استحکام کے لیے سنجیدہ خطرہ ہیں۔

اس کے علاوہ دنیا بھر کی سیاسی شخصیات نے بھی ایران پر صہیونی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر

پاکستان کی پارلیمنٹ اسپیکر سردار ایاز صادق نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونیوں کے جارحانہ رویے اور تسلط پسندی کی علامت قرار دیا جس نے علاقے کے استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی جارحیت کی مذمت کی۔ انہوں نے علاقے میں کشیدگی بڑھنے کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان امن اور سلامتی کی خاطر ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

عمان کے وزیر خارجہ

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے بھی صہیونیوں کی غاصبانہ پالیسی کے خلاف عالمی قدم اٹھانے پر زور دیا۔

عراق کے سید عمار حکیم

عراق کی حکمت ملی تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ عالمی برادری صہیونیوں کے جارحانہ رویے کو جو بین الاقوامی منشور اور اصولوں کے خلاف ہے، مل کر روکنے کی کوشش کرے۔

سابق افغان صدر حامد کرزئی

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر (غاصب) اسرائیلیوں کا حملہ، افغانستان کے ہمسایہ اور برادر ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے۔

عراقی صدارتی دفتر

عراق کے صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں صہیونیوں کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور ملکوں کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی اور علاقے میں بدامنی پھیلانے کے مترادف قرار دیا گیا۔

عراقی صدر تحریک

عراق کی صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدا صدر نے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ صہیونیوں کی یہ جارحیت اتنی کمزور تھی کہ اس کے نتیجے میں یہ ریاست اور اس کے حامی حیرت زدہ اور پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔

فلسطین کی مقاومتی کمیٹیاں

فلسطین کی مقاومتی کمیٹیوں نے باضابطہ بیان جاری کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا۔ اس بیان میں غاصب اسرائیلیوں کے اس حملے کو صہیونی- امریکی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کے وعدہ صادق کارروائیوں کے بعد صہیونی بری طرح پریشان، آشفتہ حال اور وحشت زدہ ہوگئے تھے اور یوں انہوں نے اس جارحیت کا ارتکاب کیا جو کہ شکست سے دوچار ہوئی اور تل ابیب کی کمزوری اور دفاعی بے بسی پردہ پہلے سے زیادہ چاک ہو گیا۔

حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس"

حماس تنظیم نے صیوہنیوں کے اس اقدام کو شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ایران کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کو متاثر کرنے اور علاقے میں بدامنی کی آگ بھڑکانے کے مترادف قرار دیا۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اپنے بیان میں کہا ہے: ہم ایران کے دفاع کے حق اور صہیونیوں کو سزا دینے کے حق، کی حمایت کرتے ہیں۔ صہیونی ریاست کو اپنے اہداف کے حصول میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اپنے اور علاقے کی عوام کے دفاع کے لیے ایران کی پوزیشن کو اور بھی مضبوط کردیا ہے۔

تحریک انصار اللہ یمن

یمن کی انصاراللہ تحریک نے فلسطین کی حمایت میں ایران کے ثابت قدم ہونے کو سراہا اور غاصب اسرائیلیوں کے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مغرب کا منافقانہ رویہ

دوسری جانب سے مغربی حکومتوں کے موقف پر سوالیہ نشان اٹھتا جا رہا ہے جو ایک جانب انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پابندی کا ڈھنڈورا پیٹتے رہتے ہیں لیکن میدان عمل میں ظالم، جارح اور مجرم ریاستوں اور ٹولوں کا ساتھ دیتے ہیں۔

برطانیہ

ان میں سے ایک برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر ہے جس نے دونوں فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی اور ایران سے اس حملے پر ردعمل ظاہر نہ کرنے کی اپیل کی جبکہ وہ اس حملے سے پہلے صہیونیوں کے جارحانہ منصوبوں پر خاموش رہا یا پہلے کی طرح ان کا ہاتھ بٹاتا رہا۔

فرانس

فرانس کی وزارت خارجہ نے صہیونیوں کی جارحیت کی مذمت کئے بغیر، تہران کی جانب صبر کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین

یورپی یونین کی ترجمان برائے خارجہ امور نبیلہ مسرالی نے صہیونی جارحیت کی مذمت کیے بغیر، تمام فریقوں سے صبر و تحمل کے مظاہرے کی درخواست کی اور صہیونی جارحیت کو محض "جوابی حملہ" قرار دیا۔

Read 49 times