صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام تہنیتی پیغام

Rate this item
(0 votes)
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام تہنیتی پیغام

صدر مسعود پزشکیان نے اپنے اس پیغام میں شہید سید حسن نصراللہ کی یاد کو تازہ کیا اور شیخ نعیم قاسم کی حزب اللہ کی قیادت سنبھالنے پر لبنان کے عوام، حکومت اور استقامتی محاذ کے تمام مجاہدوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اس حساس اور تاریخی موقع پر جس میں لبنان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی اور اسی طرح استقامتی محاذ کے اعلی اقدار اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت تاریخی اہمیت کی حامل ہوگئی ہے، شیخ نعیم قاسم جیسی درخشاں اور مجاہد شخصیت کا حزب اللہ کی قیادت کے لیے انتخاب سے جن کا شاندار کارنامہ رہا ہے، استقامتی محاذ کے حوصلے مزید بلند ہوں گے اور استقامت کے عظیم الشان شہیدوں کا راستہ اور بھی روشن ہوتا چلا جائے گا۔

صدر پزشکیان نے امید ظاہر کی کہ اتحاد امت اسلامیہ اور باضمیر اور حریت پسند انسانوں کی بیداری کے نتیجے میں صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ منقطع اور علاقے، بالخصوص غزہ اور لبنان میں قیام امن ممکن ہوسکے گا۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام کے آخر میں شیخ نعیم قاسم کے لیے کامیابی کی دعا کی۔

Read 44 times