زمینی جنگ دشمن کے لیے تباہ کن ہوگی، ایرانی بری فوج کمانڈر

Rate this item
(0 votes)
زمینی جنگ دشمن کے لیے تباہ کن ہوگی، ایرانی بری فوج کمانڈر

 بری فوج کے کمانڈر امیر بریگیڈیئر جنرل جہان شاہی نے ملک کی سرحدوں کے دورے کے دوران کہا کہ ایران کے ہر انچ جغرافیے کی حفاظت پوری ہوشیاری اور تیاری کے ساتھ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور مسلح افواج ایران کی ہر سرحد پر موجود ہیں اور دشمن کے ساتھ براہ راست مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی نقل و حرکت کو لمحہ بہ لمحہ اور انتہائی باریکی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ہر ممکنہ صورتحال کے لیے ہر وقت اور ہر مقام پر تیاری موجود ہے۔

امیر جہان شاہی نے زور دے کر کہا کہ دشمن کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ زمینی جنگ اس کے لیے زیادہ خطرناک، زیادہ مہنگی اور ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی موجودگی، ثابت قدمی اور اتحاد ہی ایران کی بڑی کامیابی اور دشمن کی شکست کا راز ہے۔

ان کے مطابق، ایران اپنے فرزندوں کی قربانیوں کی بدولت مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور آئندہ بھی سربلند رہے گا۔

Read 24 times