حجتالاسلام والمسلمین سید احمد موسوی، متولی مسجد حنّانہ نجف نے ایکنا سے گفتگو میں امریکی–صہیونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: ایران کے عوام اور رہبر نے امام حسینؑ کی پیروی کرتے ہوئے زمانے کے یزید یعنی ٹرمپ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا اور یہ راستہ بدستور جاری ہے۔
اس انٹرویو میں مسجد حنّانہ نجف کے متولی کے بیان کا متن درج ذیل ہے: إِذْ جَاءُوكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا؛ هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا
جب وہ تم پر اوپر اور نیچے سے چڑھ آئے، اور جب آنکھیں خوف سے پھٹ گئیں اور دل گلے تک آ پہنچے، اور تم اللہ کے بارے میں مختلف گمان کرنے لگے؛ وہاں اہلِ ایمان آزمائش میں ڈالے گئے اور سخت اضطراب سے دوچار ہوئے۔
آج مجرم امریکہ اور غاصب صہیونی عناصر خلیج فارس کے ان عرب ممالک کے ساتھ مل کر، جو خود کو مسلمان کہتے ہیں، ایران کے خلاف جنگ شروع کر چکے ہیں، اور رمضان کی اس جنگ کو ایک ماہ گزر چکا ہے۔
یہ جنگ بالکل جنگِ احزاب کی مانند ہے، جب مشرکین اور کفار نے ہر طرف سے نبی اکرم ﷺ پر حملہ کیا اور مدینہ میں محاصرہ کر لیا، لیکن بالآخر فتح نبی اکرم ﷺ کی ہوئی۔ آج بھی کامیابی غیور ایرانی قوم کی ہوگی جو میدان میں موجود ہے اور اسلام کے درخت کو اپنے پاک ترین انسانوں، بالخصوص اپنے بہادر اور غیور رہنما کے خون سے سیراب کر رہی ہے۔
یزید بن معاویہ نے امام حسینؑ سے کہا تھا کہ یا تو بیعت کرو یا قتل کر دیے جاؤ گے۔ : ألا وإن الدعي بن الدعي قد ركز بين اثنتين السلة أو الذلة و هیهات من الذّلّة؛
امام حسینؑ نے جواب دیا: خبردار! اس بدکار کے بیٹے بدکار نے مجھے دو چیزوں کے درمیان رکھا ہے: تلوار یا ذلت، اور ذلت ہم سے بہت دور ہے (ہیہات منا الذلة)۔
آج بھی زمانے کے یزید یعنی ٹرمپ نے شہید رہنما کے سامنے یہی بات رکھی، اور انہوں نے بھی یہی جواب دیا: "ہیہات منا الذلة۔
ایران کے عوام اور جبهۂ مقاومت نے بھی اپنے شہید رہنما کی پیروی کرتے ہوئے ٹرمپ کو ٹھکرا دیا اور کہا: "ہیہات منا الذلة۔ ہیہات منا الذلة۔"
یاد رہے کہ حجتالاسلام والمسلمین سید احمد موسوی، متولی مسجد حنّانہ نجف، عید الفطر کے بعد سے ایرانی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات میں شرکت کر رہے ہیں۔




















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
