تہران میں یہودی عبادتگاہ پہ حملہ Featured

Rate this item
(0 votes)
تہران میں یہودی عبادتگاہ پہ حملہ

 ایرانی پارلیمنٹ میں یہودی کلیمی برادری کے نمائندے ہمایون سامہ‌یح نجف‌آبادی نے کنیسہ کی عمارت کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ صہیونی عناصر تمام مذاہب کے خلاف ہیں اور انہیں انسانی و مذہبی اقدار کی کوئی پروا نہیں۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کو معلوم ہے کہ ایران کی کلیمی برادری کے مؤقف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف میں کوئی فرق نہیں۔ اسی وجہ سے ان قوتوں نے اپنی دشمنی کا اظہار مذہبی مقامات کو نشانہ بنا کر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عبادت گاہیں تاریخی اور مذہبی اعتبار سے بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ اس مقام پر تورات کے کئی نسخے بھی موجود تھے جنہیں ملبے سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کو نقصان پہنچنے سے ایران کی کلیمی برادری کو شدید افسوس ہوا ہے۔

ہمایون سامہ‌یح نجف‌آبادی نے مزید کہا کہ جنگوں میں اکثر مذہبی مقامات کو نقصان پہنچتا رہا ہے، اور ماضی میں مساجد اور مسیحی عبادت گاہیں بھی متاثر ہوچکی ہیں۔ صہیونی نظام اپنے سیاسی مقاصد کے لیے یہودیت کا نام استعمال کرتا ہے، حالانکہ وہ دراصل ایک غیر مذہبی اور حتی کہ یہودیت مخالف طرز عمل رکھتا ہے۔

انہوں نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاری کشیدگی جلد ختم ہوگی۔

Read 14 times

Media