امریکی فوجی پر ایران اور وینزویلا پر حملوں سے متعلق خفیہ معلومات استعمال کرکے جوا کھیلنے کا الزام

Rate this item
(0 votes)
امریکی فوجی پر ایران اور وینزویلا پر حملوں سے متعلق خفیہ معلومات استعمال کرکے جوا کھیلنے کا الزام

، ایک امریکی فوجی اہلکار پر الزام عائد کیے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے جس نے مبینہ طور پر ایران اور وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائیوں سے متعلق خفیہ معلومات استعمال کرتے ہوئے جوا کھیل کر بھاری مالی فائدہ حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکام ایک ایسے فوجی کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جس نے ایران اور وینزویلا کے خلاف امریکی حملوں سے متعلق شرطوں کے ذریعے ایک ملین ڈالر سے زیادہ رقم کمائی۔

رپورٹ کے مطابق تفتیش کار اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں کہ مذکورہ فوجی نے امریکہ میں غیر قانونی طور پر اندرونی معلومات کا استعمال کیا۔ الزام ہے کہ اس نے ان معلومات کی بنیاد پر پولی مارکیٹ نامی پلیٹ فارم پر ایران اور وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائیوں سے متعلق کامیاب شرطیں لگائیں۔

ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ آئندہ موسم خزاں میں اس فوجی کے خلاف باضابطہ الزامات عائد کیے جائیں۔

اس سے قبل امریکی فوجی گیلون کین وان ڈائیک پر بھی وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری سے متعلق جوا کھیلنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

وان ڈائیک کو سرکاری خفیہ معلومات کے ناجائز استعمال، ذاتی فائدے کے لیے معلومات چوری کرنے، دھوکہ دہی اور غیر قانونی مالی لین دین جیسے الزامات کا سامنا ہے۔ اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو اسے زیادہ سے زیادہ 60 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سابق ملازم گیبریل پرز کو بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریروں سے متعلق غیر قانونی شرطوں کے معاملے میں 165 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

Read 55 times