مکمل طور پر ایران میں تیار کردہ پہلے نیوکلیئر فیوژن سسٹم فعال کرنے کی تیاری

Rate this item
(0 votes)
مکمل طور پر ایران میں تیار کردہ پہلے نیوکلیئر فیوژن سسٹم فعال کرنے کی تیاری

 ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایرانی سائنس دانوں نے ملک کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ فیوژن سسٹم کی تیاری میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے اور امید ہے کہ اسے طے شدہ پروگرام کے مطابق فعال کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ایران کی سائنسی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی استعداد کو ظاہر کرنا ہے۔

ایران کی کمپنی برائے جدید ٹیکنالوجیز کے سربراہ علی نوروزی نے نیوکلیئر فیوژن کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکنالوجی میں دو ہلکے آئسوٹوپس کو مخصوص اور پیچیدہ طبعی حالات میں ایک دوسرے کے قریب لا کر ان کے انضمام کا عمل شروع کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس عمل کے دوران پیدا ہونے والی شعاعوں کو ریڈیو فارماسیوٹیکلز (تابکار ادویات) اور جدید طبی تشخیصی نظام تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نوروزی نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا طویل مدتی ہدف ایسا نظام تیار کرنا ہے جو توانائی کے ضیاع کے بغیر زیادہ مقدار میں برقی رو پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

Read 1 times