ایران میں تعلیمی مراکز پر حملہ، دشمن کی جامعات ہدف ہوں گی، سپاہ پاسداران انقلاب

Rate this item
(0 votes)
ایران میں تعلیمی مراکز پر حملہ، دشمن کی جامعات ہدف ہوں گی، سپاہ پاسداران انقلاب

گذشتہ رات امریکہ اور صہیونی حکومت نے ایران میں اعلی تعلیمی مراکز پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے بعد ایران نے جواب میں دشمن کی جامعات کو نشانہ بنانے کی وارننگ جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی جامعات پر حملے کے بعد اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی جامعات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اس کی افواج نے تہران کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر بمباری کر کے ایک مرتبہ پھر ایران کی جامعات کو نشانہ بنایا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے حکمرانوں کو جان لینا چاہیے کہ اب سے اسرائیلی جامعات اور مغربی ایشیا میں موجود امریکی جامعات کو اس وقت تک نشانہ بنایا جاسکتا ہے جب تک ایرانی جامعات پر کیے گئے حملوں کا بدلہ نہ لے لیا جائے۔

بیان میں ان جامعات کے عملے، اساتذہ، طلبہ اور اردگرد رہنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے ان اداروں سے کم از کم ایک کلومیٹر کے فاصلے پر رہیں۔

سپاہ پاسداران کے مطابق اگر امریکی حکومت پیر 30 مارچ کو تہران کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے تک ایک سرکاری بیان میں جامعات پر ہونے والی بمباری کی مذمت کر دے تو اس مرحلے پر صرف دو جامعات کے خلاف تلافی کی کارروائی تک معاملہ محدود رکھا جاسکتا ہے۔ بصورت دیگر دھمکی پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

بیان میں سپاہ پاسداران نے خلیج فارس کے جنوبی ممالک سے ایران کے صنعتی ڈھانچے پر ہونے والے حملوں کے جواب میں ایک مشترکہ فوجی کارروائی کا بھی اعلان کیا۔

سپاہ کی فضائیہ اور بحریہ کے دستوں نے ایک مشترکہ اور ہدفی آپریشن میں امریکہ کی فوجی اور فضائی صنعت سے وابستہ دو بڑی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان میں ایمال (EMAL) اور آلبا (ALBA) کے ایلومینیم کارخانے شامل ہیں۔

بیان کے مطابق ایمال دنیا کی سب سے طویل ایلومینیم پروڈکشن لائن رکھنے والی فیکٹری ہے جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت تقریبا 1.3 ملین ٹن ہے، جبکہ آلبا فیکٹری میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور شراکت داری موجود ہے اور یہ امریکی فوجی صنعت کے لیے اہم مواد کی تیاری میں کردار ادا کرتی ہے۔

سپاہ پاسداران نے اپنے اعلامیے میں واضح کیا کہ ایران کا ردعمل اب صرف آنکھ کے بدلے آنکھ کے اصول تک محدود نہیں رہے گا بلکہ دشمن کی کسی بھی سطح کی جارحیت کے جواب میں اس کی فوجی اور اقتصادی طاقت کو اس سے زیادہ سخت ضرب لگائی جائے گی۔

Read 13 times