فارما فیکٹری پر صیہونی حکومت کا وحشیانہ حملہ/ سخت سزا دی جائے گی: وزیر خارجہ عراقچی

Rate this item
(0 votes)
فارما فیکٹری پر صیہونی حکومت کا وحشیانہ حملہ/ سخت سزا دی جائے گی: وزیر خارجہ عراقچی

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں ایران کی ادویات بنانے والی ترقی یافتہ فیکٹری پر صیہونی حملے کی خبر دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیر خارجہ عراقچی نے لکھا ہے کہ جنگی مجرم اسرائیل نے کھلے عام اور پوری بے شرمی کے ساتھ ادویات بنانے والی کمپنیوں پر بمباری شروع کردی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ صیہونیوں کی نیت واضح ہے لیکن دشمن ایران کو نہتے فلسطینی شہریوں کی طرح سمجھ بیٹھے ہیں۔

وزیر خارجہ نے انتباہ دیا کہ ہماری طاقتور مسلح افواج جارحیت کرنے والوں کو سخت سزا دیں گی۔ 

Read 19 times