اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے/عوام بدستور میدان میں موجود رہیں، رہبر معظم

Rate this item
(0 votes)
اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے/عوام بدستور میدان میں موجود رہیں، رہبر معظم

رہبر معظم اسلامی انقلاب آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ چالیس دنوں کی طرح عوام کی میدان میں موجودگی جاری رہنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق شہید امام خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر اور موجودہ جنگی صورتحال کے حوالے سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ مرحلے تک پہنچ کر پورے اعتماد کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ ایران کی بہادر قوم اس میدان میں کامیاب رہی ہے۔ اگر کسی وجہ سے جنگی محاذ پر وقتی خاموشی آ بھی جائے تو عوام کی ذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک، دفاع مقدس کے اس مرحلے میں، ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ آپ، اہل ایران، اس میدان کے واضح فاتح ہیں۔ اگر فرض کریں کہ اب فوجی محاذ پر خاموشی کا وقت آگیا ہے، تو عام لوگوں کا جو مساجد، گلیوں اور میدانوں میں جاسکتے ہیں، کردار پہلے سے بھی زیادہ اہم ہوجاتا ہے۔ یقیناً آپ کے نعرے اور مظاہرے مذاکرات کے نتائج پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

رہبر انقلاب نے زور دے کر کہا کہ دشمن کے ساتھ مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ عوام کی سڑکوں پر موجودگی ختم ہوجائے۔ ایک مضبوط ایران کے لیے ضروری ہے کہ عوام اسی طرح متحد اور متحرک رہیں جیسے وہ گزشتہ چالیس دنوں سے رہے ہیں۔ میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ سے کہتا ہوں کہ ہم آپ کی خصوصی دعا کے ذریعے، چاہے مذاکرات میں ہو یا میدانِ جنگ میں، دشمن پر حتمی فتح کے لیے پوری دل جمعی کے ساتھ یقین رکھتے ہیں۔

حضرت آیت‌الله سید مجتبی حسینی خامنه‌ای نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، لیکن اپنے حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے اور پوری مزاحمتی صف کو یکجا سمجھتے ہیں۔ اللہ کے فضل سے، ہم ظالم حملہ آوروں کو نہیں چھوڑیں گے، ہر نقصان، شہداء کے خون کا بدلہ اور جانبازوں کے نقصان کی پوری قیمت طلب کریں گے اور تنگہ ہرمز کی نگرانی کو ایک نئے مرحلے میں لے جائیں گے۔

انہوں نے جنوبی ہمسایہ ممالک سے کہا کہ آپ ایک معجزہ دیکھ رہے ہیں، اسے صحیح سمجھیں، صحیح جگہ کھڑے ہوں اور شیطانی جھوٹے وعدوں پر شک کریں۔ ہم ابھی بھی آپ کی مناسب کارروائی کے منتظر ہیں تاکہ ہم آپ کی بھائی چارگی اور خیرخواہی دیکھ سکیں۔ یہ صرف اس وقت ممکن ہے جب آپ ظالموں سے لاتعلقی اختیار کریں۔ اس لیے یا تو ان سے رابطہ ترک کریں یا ان کی پیشکشوں پر بہت زیادہ احتیاط کے ساتھ غور کریں۔

انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ دشمن کے حمایت یافتہ میڈیا سے محتاط رہیں کیونکہ ایسے ذرائع ابلاغ ایران اور اس کی قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

Read 36 times