آبنائے ہرمز کے لیے نئے احکامات جاری کردیئے ہیں: آئی آر جی سی نیول کمانڈ کا اعلان

Rate this item
(0 votes)
آبنائے ہرمز کے لیے نئے احکامات جاری کردیئے ہیں: آئی آر جی سی نیول کمانڈ کا اعلان

 سپاہ پاسداران کی نیول کمانڈ نے اپنے سوشل میڈیا ہنڈل ایکس پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے جاری کردہ نئے حکم نامے کے تحت صرف کمرشل جہازوں کو پہلے سے طے شدہ راستے سے گزرنے کی اجازت ہوگی  جبکہ فوجی جہازوں کا داخلہ بدستور بند رہے گا۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بھی سپاہ پاسداران کی نیول  کمانڈ کی اجازت سے ممکن ہوگی۔

سپاہ پاسداران کی نیو کمانڈ نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں رفت و آمد میدان جنگ میں سکوت (جنگ بندی) کے بارے میں ہونے والے اتفاق رائے کے تحت اور جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

ارنا کے مطابق، آبنائے ہرمز کی صورتحال، جہاں سے دنیا کی تیل کا ایک چوتھائی گزرتا ہے، ایران کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کی جارحیت کے بعد بین الاقوامی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے چند گھنٹے قبل اپنے ایکس پیغام میں آبنائے ہرمز میں نقل و حرکت کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ بعد، جنگ بندی کی باقی ماندہ مدت کے دوران تمام تجارتی بحری بحری جہاز آبنائے ہرمز سے آزادی کے ساتھ گزر سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت ایران کی پورٹ اینڈ شپنگ اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ روٹ کے ذریعے  انجام پائے گي جسکا اعلان پہلے ہی جاچکا ہے۔ 

Read 23 times