تہران کو دباؤ ڈال کر پسپائی پر مجبور نہیں کیا جا سکتا: چين

Rate this item
(0 votes)
تہران کو دباؤ ڈال کر پسپائی پر مجبور نہیں کیا جا سکتا: چين

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ ایران کی بنیادی تنصیبات پر امریکی- صیہونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کسی بھی طرح کا فوجی دباؤ ڈال کر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایران کے شہر کرج میں ایک شہری پل پر امریکی حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر انجام پا رہے ہیں لہذا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

مائو ننگ نے زور دیکر کہا کہ چین بنیادی تنصیبات اور شہری علاقوں پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتوں کے نتیجے میں نہ صرف ایرانی فریق کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا نہیں جاسکتا ہے بلکہ صرف کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے جنگ بندی، سیاسی اور سفارتی راہ حل اور آبنائے ہرمز اور دیگر بحری شاہراہوں کے محفوظ رہنے پر زور دیا۔

Read 41 times